امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی عمارت کے باہر حملے میں پولیس افسر ہلاک

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی عمارت کے باہر مسلح شخص کے حملے میں پولیس افسر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے باہر مسلح شخص کے حملے میں پولیس افسر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع امریکی محکمہ دفاع کی عمارت  پینٹاگون کے باہر ایک بس اور سب وے اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سب وے سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا اور وہاں جانے والی بسوں کو دیگر مقامات کی طرف بھیج دیا گیا جب کہ پینٹاگون میں کام بند کرکے وہاں موجود افراد کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے ایک خاص جگہ پر پناہ لینے کا حکم دے دیا گیا۔

جائے وقوعہ کو کلیئر کرنے کے بعد پنٹاگون کی عمارت کی سکیورٹی پر مامور پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی  کے سربراہ ووڈرو کُس نے اپنے بیان میں کہا کہ جائے وقوعہ محفوظ ہے اور اب وہاں کوئی خطرہ نہیں ہے، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن " ایف بی آئی " معاملے پر تحقیقات میں مدد کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور کی شناخت 27 سالہ آسٹن ولیم لانز کے طور پر ہوئی ہے۔ جس نے ہلاک ہونے والے افسر کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ بعد ازاں وہاں موجود افسران نے فائرنگ کرکے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔

News Code 1907643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha