مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ خوزستان میں پانی کے ٹینکر پہنچا دیئے گئے ہیں اور پانی کی مشکل پر قابو پانے کے لئے امداد رسانی کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ایرانی وزارت دفاع کے اعلی اہلکار علی اکبر سلیمانی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع کے حکم کے بعد پانی کے 10 ٹینکر صوبہ خوزستان پہنچ گئے ہیں اور ضلع حمیدیہ کے دیہاتوں میں پانی پہنچآنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا ٹینکروں میں پانی کی ظرفیت 10 سے 15 ہزار لیٹرہے اور آئندہ دنوں میں پانی پہنچانے کے سلسلے میں مزید سرعت سے کام کیا جائےگا۔ ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 30 ٹینکروں کا پہلا قافلہ بھی خوزستان پہنچ گيا ہے۔ اس سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا تھا کہ وہ صوبہ خوزستان کے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے منصبی فرائض پر عمل کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ خوزستان میں پانی کے ٹینکر پہنچا دیئے گئے ہیں اور پانی کی مشکل پر قابو پانے کے لئے امداد رسانی کا سلسلہ جاری رہےگا۔
News Code 1907463
آپ کا تبصرہ