10 جولائی، 2021، 10:42 AM

تہران میں دھماکے کی آواز سنی گئی / کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا

تہران میں دھماکے کی آواز سنی گئی / کوئی جانی اور  مالی نقصان نہیں ہوا

تہران میں آج صبح ملت پارک کے اطراف میں دھماکے کی آواز سنی گئی ، جس میں کوئي جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی اہلکار دھماکے کی آواز کا مخۃلف پہلوؤں سےجائزہ لے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں آج صبح ملت پارک کے اطراف میں دھماکے کی آواز سنی گئی ، جس میں کوئي جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی اہلکار دھماکے کی آواز کا مختلف پہلوؤں سے  جائزہ لے رہے ہیں۔

تہران گورنری کے  سکیورٹی امور کے معاون حمید رضا گودرزی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار حادثے کے علل و اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں ، حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر قائڑبریگیڈ کے ترجمان جلال ملکی نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ کے عملے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی خاص حادثہرونما  نہیں ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑياں موقع پر روانہ کی گئیں جنھوں نے موقع پر کوئی حادثہ مشاہدہ نہیں کیا اور وہ واپس اپنے اسٹیشن پر پہنچ گئیں ہیں۔ سکیورٹی اہلکار دھماکے کی آواز کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

News Code 1907313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha