فضل الرحمان کی عمران خان پر تنقید/ امریکہ مخالف بیانات کو ڈرامہ قراردیدیا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ " پی ڈی ایم " کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات محض ڈرامہ ہیں۔ عمران خان امریکہ کو ايئر بیس دے چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ " پی ڈی ایم " کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات محض ڈرامہ ہیں۔ عمران خان امریکہ کو ايئر بیس دے چکے ہیں۔

فضل الرحمان نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان امریکہ اور جنرل مشرف کے خلاف بات کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ مشرف کے فیصلے غلط تھے تو جب مشرف فیصلے کررہا تھا تو تم نے اس وقت اختلاف کیوں نہیں کیا؟ تم ہی اس وقت مشرف کے سب سے بڑے سپاہی تھے، عمران خان نے ریفرنڈم میں مشرف کا ساتھ دیا اور کہا کہ ملک کے پاس مشرف کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں، امریکہ کہتا تھا کہ مشرف ہمیں لوگ مہیا کرتا ہے تو تم مشرف کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں تم امریکہ کے نمائندے ہو اور برطانیہ میں تمہارے جائز اور ناجائز اثاثے موجود ہیں، امریکہ مخالف بیانات محض ایک ڈرامہ ہیں ، تم امریکہ کو ایئر اسپیس دے چکے ہو عوام سے جھوٹ کیوں بولتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دوستی کا ایک معیار ہے اور اس معیار پر وہی پورا اترتا ہے جو سی پیک کو متنازع بنائے، آپ نے سی پیک کو متنازع بناکر ملکی معیشت کو داؤ پر لگادیا، چین جیسے گہرے دوست کو ناراض کیا جس کی وجہ سے چین آج پاکستان کے بجائے دوسرے سے معاہدے کررہا ہے۔

News Code 1907243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =