مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملےہوگا
انھوں نے کہا کہ حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے سابق متولی، ایرانی چیف جسٹس اور نامور انقلابی راہنما آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اور ایرانی عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سامراجی طاقتوں کی امت مسلمہ پہ یلغار، امریکہ, اسرائیل اور ان کے اتحادی ممالک کا مسلم امہ خصوصا فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف گٹھ جوڑ اور خطے میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازشوں جیسے سنگین معاملات میں نئے ایرانی صدر رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بہترین حامی و مددگار ثابت ہونگے.
اپنے تہنیتی پیغام میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عالمی سطح پر اور خطے میں امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے مقابلے میں مسلمان ممالک کو متحد کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی اقتصادی و معاشی مشکلات کے حل کے لئے بھی اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے.
آخر میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ نئے ایرانی صدر جانب رئیسی کے دور صدارت میں دونوں ہمسایہ ممالک پاکستان و ایران کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام کے درمیان پہلے سے موجود گہرے دینی و ثقافتی رشتوں کو مزید تقویت ملے گی اور اسلامی ممالک میں یہ دونوں انتہائی اہم اور مضبوط ملک خطے میں استحکام اور عوام کی خوشحالی کا باعث بنیں گے.
آپ کا تبصرہ