5 جون، 2021، 9:24 AM

بھارت نے غیر تصدیق شدہ 30 کروڑ کورونا ویکسین خرید لی

بھارت نے غیر تصدیق شدہ 30 کروڑ کورونا ویکسین خرید لی

بھارت نے ڈبلیو ایچ او سے غیر تصدیق شدہ 30 کروڑ کورونا ویکسین خرید لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ڈبلیو ایچ او سے غیر تصدیق شدہ 30 کروڑ کورونا ویکسین خرید لی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کمپنی " بائیلوجیکل ای"  سے ویکسین خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے، کمپنی کو 30 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لیے 2سو6ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی، ویکسین دو مراحل سے گزر چکی جس میں مثبت تنائج سامنے آئے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق ویکسین کو تیسرے اور آخری مرحلے سے گزارنا ابھی باقی ہے اس کے بعد عالمی ادارہ صحت اس بےنام ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

بھارت کی مجموعی آبادی ایک ارب 40 کروڑ ہے جبکہ اب تک 22 کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ بھارت میں اب تک کورونا سے 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جب کہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ ہے۔

News Code 1906796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha