مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ساجد مہمند روڈ پر دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادرلونی کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جار ہی ہے ۔بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس مقام پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اور جب لوگ وہاں سے واپس جانے لگے تو دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہناتھا کہ جہاں دھماکہ ہواہے وہ پاک افغان سرحدی علاقہ ہے جہاں وہابی دہشتگردوں نے بم پلانٹ کر رکھا تھا ۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور اس سے منسلک داہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب نواز قراردیا جاتا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ساجد مہمند روڈ پر دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1906603
آپ کا تبصرہ