17 مئی، 2021، 9:33 AM

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ڈالنے کی منظور دیدی

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ڈالنے کی منظور دیدی

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی مارا ماری ہے،روزانہ کی بنیاد پر تین ،تین چار ،چار لاکھ کیس سامنے آ رہے ہیں ،شہباز شریف پاکستان میں انڈیا والا ماحول بنانا چاہتے تھے،اس نے آخری فلائٹ کو مینج کیا ،اس کے خیال میں پاکستان میں بھی قبرستانوں میں انبار ہوں گے لیکن اللہ نے کرم کیا اور  پاکستان میں این سی او سی نے کوویڈ 19 کے حوالے سے کمال کا کام کیا ہے،میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ اس ملک میں صرف مال بنانے کے لئے جاتے ہیں ،نواز شریف کو باہر جانے کے لئے میں نے بھی ووٹ دیا تھا ۔دوسری طرف نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  شہباز شریف کا نام پیر کی صبح ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عید کی چھٹیوں کے بعد ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

News Code 1906548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha