14 اپریل، 2021، 12:55 PM

نطنز میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی اور آر آئی 6 کی تنصیب دشمن کی خباثت کا بہترین جواب

نطنز میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی اور آر آئی 6 کی تنصیب دشمن کی خباثت کا بہترین جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نطنز میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی اورسنٹریفیوجزآر آئی 6 کی تنصیب دشمن کی خباثت اور تخریب کاری کا بہترین جواب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نطنز میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی اورسنٹریفیوجزآر آئی 6 کی تنصیب دشمن کی خباثت اور تخریب کاری کا بہترین جواب ہے۔

صدر روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ  اللہ تعالی کا مہینہ ہے اس کے آداب اور شرائط کا لحاظ پورے ملک میں احساس ہونا چاہیے۔ رمضان المبارک کا احترام سب کے لئے ضروری ہے۔

صدر روحانی نے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ایران بھی اس وائرس سے متاثر ہے ہم طبی دستورات پر عمل کرکے اس مہلک وائرس کا بڑی حد تک مقابلہ کرسکتے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ مستحقین  کی اس مہینے میں ہم پہلے کی نسبت بہتر انداز میں مدد کرسکتے ہیں۔

صدر روحانی نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم ہمارے پرامن ایٹمی پروگرام میں دہشت گردی کے ذریعہ خلل ایجاد کرنے کی کوشش کرو گے تو ہم بھی قانونی دائرے میں اقدام کریں گے آپ کا کام ایٹمی دہشت گردی ہے اور ہمارا کا کام قانون کے دائرے میں ہے۔ ہم اس قانونی کام کو ایک ماہ بعد انجام دینا چاہتے تھے لیکن ہم نے اسے اب ایک ماہ پہلے ہی انجام دیدیا ہے اگر تم نے سنٹریفیوجز آر آئی 1 کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے تو ہم نے اس کی جگہ آر آئی 6 کو نصب کردیا ہے اور ہم نے یورینیم کی افزودگی بھی 6۔3 سے 60 فیصد تک بڑھا دی ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے سلسلے میں ہمارے تمام اقدامات بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں انجام پا رہے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ آگر امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کیا اور ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کردیا تو ایران بھی اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔

News Code 1906093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha