7 اپریل، 2021، 10:14 PM

ترکی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

ترکی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

ترکی میں معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی میں فوجی مشقوں اور اہم قومی تقریبات کے دوران فضا میں پرواز کی مہارت اور کرتب دکھانے والا طیارہ قونیہ کے فضائی اڈے سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران طیارے کا ملبہ قونیہ شہر کے وسط میں میدانی علاقے سے مل گیا۔ زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے کے جلے ہوئے ملبے سے پائلٹ کی لاش نکال لی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1905992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha