آج پاکستان مین 81 واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے

آج 23 مارچ 2021 کو 81 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج پاکستان مین 81 واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے

آج 23 مارچ 2021 کو 81 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج 23 مارچ 2021 کو 81 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔لاہور اور پشاور میں21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں یہ سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز سے خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روایتی پریڈ کو 2 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں میں ہوگی۔ واضح رہے کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

News Code 1905777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =