15 مارچ، 2021، 1:03 PM

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ/ متعدد افراد زخمی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ/ متعدد افراد زخمی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نےمظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج  نےمظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔  اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال کی اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک اور سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کو دھماکے سے اڑادیا تھا، واقعہ کے خلاف ضلع میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی اسی دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ادھر ضلع شوپیاں، بڈگام اور بارہ مولا سمیت دیگر اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کرکے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔

News Code 1905667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha