29 جنوری، 2021، 5:34 PM

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا تہران کے جنوب میں صنعتی قصبہ کا دورہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا تہران کے جنوب میں صنعتی قصبہ کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دارالحکومت تہران کے جنوب میں صنعتی قصبہ شمس آباد کا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دارالحکومت تہران کے جنوب میں صنعتی قصبہ شمس آباد کا دورہ کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صنعتی قصبہ میں پیداوار اور صنعت کے سلسلے میں  در پیش مشکلات کا قریب سے جائزہ لیا۔ ایرانی اسپیکر نے صنعتی قصبہ میں مختلف فیکٹریوں کا قریب سے مشاہدہ کیا اور پیداوار کے سلسلے میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں فیکٹریوں کے مالکان کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ صنعتی قصبہ شمس آباد میں بعض فیکٹریوں میں بعض مشکلات کی وجہ سے کام بند پڑا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کاریگروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پیدوار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور ہم صنعتی شعبہ کی پیشرفت کے سلسلے میں حائل قوانین کی اصلاح کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی صنعت  کی پیشرفت میں حائل اور زائد قوانین کو ختم کردیا جائے گا۔ اور چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے سلسلے میں آسان قوانین وضع کئے جائیں گے۔

News Code 1905032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha