پاکستان کے علاقہ گجرانوالہ میں ماں کو 4 بچوں سمیت قتل کردیا گيا

پاکستان میں گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اوراس کے 4 بچوں کو قتل کردیا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اوراس کے 4 بچوں کو قتل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ گزشتہ رات کے کسی پہر کا ہے اور صبح اہل علاقہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے بچے مبینہ طور پر مقتول خاتون کے ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1904909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =