9 جنوری، 2021، 4:30 PM

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ ميں سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ ميں سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے سانحہ مچھ کے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے سانحہ مچھ  کے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر وزراء بھی اس سفر میں عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید، صوبائی وزرا، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے مچھ کے متاثرین اور شہدا کمیٹی نے سردار بہادر خان یونیورسٹی میں ملاقات کی۔  اس موقع پر ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید آغا رضا بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور مالی پیکیج کے بارے میں بھی بتایا۔

واضح رہے کہ ہزارہ برادری کو مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے اپنے تعزیت نامہ میں شہداء کو جلد از جلد دفن کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد ہزارہ برادری نے اپنے شہیدوں کو دفن کردیا ادھر پاکستانی حکومت نے بھی ہزارہ برادری کے تمام مطالبات تسلیم کرلیا ہے، جس کے بعد پاکستان بھر میں احتجاجی دھرنوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

News Code 1904741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha