8 جنوری، 2021، 10:56 AM

فیس بک نے امریکی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک کے لیے

فیس بک نے امریکی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک  کے لیے

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک کے لیے بلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت تک  کے لیے بلاک کردیا ہے۔ امریکی صدر کا فیس بک اکاؤٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولنےکی حمایت میں تبصرے پر 24 گھنٹے کے لیے بلاک کیا گیا تھا۔ 

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے اس حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دھاوا بولنے والوں کی مذمت کے بجائے فیس بک کا پلیٹ فارم حمایت کے لیے استعمال کرنے سے امریکی اضطراب کا شکار ہوئے۔   انھوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال میں فیس بک استعمال کرنے کی اجازت سے درپیش خطرات بہت زیادہ ہیں۔ 

سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے بھی امریکی صدر کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔ ٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے بلاک کیا۔ ٹویٹر نے امریکی صدر کے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نےکیپٹل ہل  امریکی کانگرس کی عمارت  پر اس وقت دھاوا بولا جب وہاں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔

News Code 1904716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha