2 دسمبر، 2020، 11:44 AM

جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا اموات سے زیادہ

جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا اموات سے زیادہ

جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا وائرس کی اموات سے بڑھ گئی ہے .

مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں خودکشیوں کی تعداد کورونا وائرس کی اموات سے بڑھ گئی۔ اس بات کا انکشاف جاپان میں خودکشی کے واقعات شمار کرنے والے اداروں نے کیا ہے۔

اس کی تصدیق خودکشی روکنے کی رضاکار تنظیم نے بھی ہے جو جاپان میں ہاٹ لائن چلاتی ہے۔ اس کے سربراہ میشیکو ناکایاما کے مطابق جاپان میں یہ صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔ اس کی اغلب وجہ کورونا وائرس کے دوران گھر میں قید، بے یقینی، خوف اور ذہنی تناؤ وغیرہ ہے۔ ادھر جاپان کے تیزرفتار معاشرے میں لوگ ملنے کا وقت نہیں نکالتے اور ہر شخص تنہائی اور گھٹن کا شکار ہے۔ اس سال جولائی سے اکتوبر کے درمیان 2810 جاپانی خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور 2019 میں ان کی تعداد 1994 تھی۔ خودکشی کرنے والی تمام خواتین کی عمریں 29 سال سے بھی کم تھیں۔

News Code 1904189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha