25 نومبر، 2020، 3:39 PM

افغانستان کے صوبے بامیان میں دھماکوں میں 17 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے بامیان میں دھماکوں میں 17 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے بامیان میں ہونے والے دھماکوں میں 17 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بامیان میں ہونے والے دھماکوں میں 17 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد بتائی جاتی ہے جن میں سے اکثر قریبی ریستوران اور دکانوں پر موجود تھے۔ بامیان کو اپنے جغرافیائی محل وقوع سے افغانستان کے محفوظ ترین صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں ہزارہ قبیلے کی اکثریت ہے ۔

News Code 1904085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha