21 اکتوبر، 2020، 10:46 AM

مدافعین آسمان ولایت 99 نامی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا " یا رسول اللہ (ص) " کے نام سے آغاز

مدافعین آسمان ولایت  99 نامی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا " یا رسول اللہ (ص) " کے نام سے آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کی مدافعین آسمان ولایت 99 نامی مشقوں کا " یا رسول اللہ (ص) کی رمز " کے ساتھ آغاز ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کی مدافعین آسمان ولایت 99 نامی مشقوں کا " یا رسول اللہ (ص) کی رمز " کے ساتھ آغاز ہوگيا ہے۔

مشترکہ ايئر ڈيفنس مشقوں کے ترجمان جنرل امیر عباس فرج پور نے کہا کہ ان مشقوں میں ریڈار اور دفاعی میزائلوں کے تجربات کئۓ جائیں گے۔ انھوں نے مسلح افواج کی دفاعی فضائی مشقوں میں ہدایت اور کنٹرول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايئر ڈيفنس میں مشترکہ اور منسجم کارروائي ہرقسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اہم ہے۔

جنرل امیرعباس فرج پور نے کہا کہ مدافعین آسمان ولایت 99 نامی مشقوں میں ڈرون اور جاسوس طیاروں سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔ مدافعین آسمان ولایت 99 نامی مشقوں میں مقامی سطح پر تیار کئے گئے جدید ترین وسائل کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج ملک کی بحری ، بری اور ہوائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہیں اور ہم دشمن کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

News Code 1903530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha