سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی روسی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا  ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں تیل کی عالمی منڈی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

کریملن سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اوپیک پلس معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق بات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرسکے خلاف اقدامات میں تعاون کرنے اور روسی ویکسین کے استعمال پر بھی بات چیت کی۔

News Code 1903479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =