24 ستمبر، 2020، 5:46 PM

امریکی صدر کا انتخابات میں ناکامی کی صورت میں اقتدار پرامن منتقل نہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا انتخابات میں ناکامی کی صورت میں اقتدار پرامن منتقل نہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پُرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرانتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پُرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ طریقہ استعمال ہوا تو  ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ اس صورت میں اگر 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تو آسانی سے اقتدار منتقل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث پانچ امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہے۔

News Code 1903140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha