22 ستمبر، 2020، 11:12 AM

صدام معدوم کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست/ امریکہ ،فرانس اور جرمنی سر فہرست

صدام معدوم کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست/ امریکہ ،فرانس  اور جرمنی سر فہرست

اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عراق کے سابق صدرصدام معدوم کی حمایت کرنے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ یورپی اور عربی ممالک بھی صدام معدوم کی حمایت میں پیش پیش تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عراق کے سابق صدرصدام معدوم کی حمایت کرنے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ یورپی اور عربی ممالک بھی صدام معدوم کی حمایت میں پیش پیش تھے۔

1 : امریکہ ، ایران میں انقلاب اسلامی کی بدولت شہنشاہی نظام کا خاتمہ ہوگيا جس کی بنا پر امریکہ کو شدید دھچکہ لگا ، انقلاب اسلامی نے ایران کے اقتصادی وسائل سے امریکہ کے ہاتھ کاٹ دیئے اور امریکہ نے انقلاب اسلامی سے انتقام لینے کی ٹھان لی اور اس سلسلے میں امریکہ نے عراق کے سابق صدر صدام معدوم کو ایران پر حملہ کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی اور مسلط کردہ جنگ کے دوران عراق کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی اطلاعات بھی فراہم کیں اور مالی تعاون کے ساتھ عالمی اداروں میں عراق کی بھر پور حمایت کی۔

2:  سویت یونین نے بھی عراق کے سابق صدر صدام معدوم کو ہتھیاروں کے ذریعہ بھر پور مدد کی ، پیشرفتہ جنگی طیارے، ٹینک ، ہیلی کاپٹر اور دیگر جنگی سازو سامان فراہم کیا۔

3: یورپی ممالک میں فرانس  اور جرمنی نے مسلط کردہ جنگ میں عراق کی بھر پور مدد کی ۔ فرانس اور جرمنی نے بھی عراق کو گائیڈڈ میزائل اور جنگی ساز و سامان  فراہم کیا ۔ ایرانی فوج کے مقابلے میں جب عراقی فوج کو پیشرفتہ ہتھیاروں کے ذریعہ کامیابی نہیں مل سکی تو جرمنی نے کیمیائي ہتھیار صدام معدوم کو فراہم کئے۔ صدام معدوم نے ایران کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ کیا سردشت میں 1100 افراد کیمیائی ہتھیاروں سے شہید ہوگئے جبکہ صدام معدوم نے کردوں کے خلاف حلبچہ میں بھی کیمیائی ہھتیاروں سے استفادہ کیا جس کے نتیجے میں 5000 افراد شہید ہوگئے۔ اٹلی اور بیلجئم نے بھی عراق کو ہتھیار فراہم کئے۔

4: عرب ممالک نے بھی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں صدام معدوم کی بھر پور حمایت کی۔ عراق کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے فوجی بھی عراق کی مدد کے لئے روانہ کئے ایرانی فوج کے ہاتھوں اسیر ہونے والے عراقی قیدیوں میں مصری فوجی ، سوڈانی فوجی، اردنی فوجی ، مراکشی فوجی اور صومالیائی فوجی بھی موجود تھے۔ بعض علاقائی عرب ممالک نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت بھی عراق کو دے رکھی تھی۔

5: عراق کی مدد کرنے والے دیگرممالک میں برازيل اور ارجنٹائن بھی شامل ہیں۔ دنیا کے 50 ممالک نے براہ راست عراق کے سابق صدر صدام معدوم کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں بھر پور فوجی حمایت کی لیکن اس کے باوجود وہ صدام معدوم کو جنگ میں کامیاب نہیں بنا سکے ۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے جنگ کے آغاز میں فرمایا: صدام دیوانہ اور امریکہ کا آلہ کار ہے۔

عراق میں امریکی فوج اڈوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد معلوم ہوگيا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے سچ فرمایا تھا۔ ایران کا آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں صرف عراق کا مقابلہ نہیں تھا بلکہ ایران نے مسلط کردہ جنگ میں بڑی عالمی طاقتوں کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالی نے ایران کو اس جنگ میں فتح اور کامیابی عطا کی۔

News ID 1903078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha