12 ستمبر، 2020، 12:56 PM

ٹرمپ کے داماد نے فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کرنے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا

ٹرمپ کے داماد نے فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کرنے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کرنے کےاقدام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کرنے کےاقدام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جیرڈ کوشنر کا کہنا تھا کہ نائن الیون جیسے واقعات، انہتا پسندی اور دہشت گردی روکنے کے لیے بحرینی بادشاہ کا اقدام  بہترین اقدام ہے۔ کوشنر نے توقع ظاہر کی کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل سے تعلقات استوار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کا اقدام خطے کے ممالک کو مسئلہ فلسطین اپنے قومی مفادات اور خارجہ پالیسی سے الگ کرنے کا موقع دے گا۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ  کوشنر نے پچھلے ہفتے ہی بحرین کے بادشاہ آل خلیفہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جو آج کی ڈیل کی نشاندہی کرتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے خفیہ تعلقات کو آشکار کردےگا۔ تینوں ممالک معاویہ اور یزید کے راستہ پر گامزن ہیں جو اس دور کے یزید اور معاویہ کا تعاون کررہے ہیں۔

News ID 1902878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha