4 ستمبر، 2020، 7:55 PM

یزید اور معاویہ کی فکر دہشت گردانہ فکرتھی/ یزیدیوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش

یزید اور معاویہ کی فکر دہشت گردانہ فکرتھی/ یزیدیوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش

پاکستان میں صحابہ کرام کی آڑ میں یزید اور معاویہ کی دہشت گردانہ فکرو سوچ کو فروغ دینے اور اہلبیت علیھم السلام کے دشمنوں کو اچھا بنا کر پیش کرنےکی سازش بے نقاب ہوگئی۔ یزید اور معاویہ کے طرفداروں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق پاکستان میں صحابہ کرام کی آڑ میں یزید اور معاویہ کی دہشت گردانہ فکراور سوچ کو فروغ دینے اور اہلبیت علیھم السلام کے دشمنوں کو اچھا بنا کر پیش کرنےکی سازش کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں یزیدی اور معاویائی فکر و سوچ کو فروغ دینے کے سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے اور یہ کام صحابہ کرام کی آڑ میں ہورہا ہے ۔ اہلسنت علماء اور شیعہ علماء ملکر یزیدی اور معاویائی فکر کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں اور اسلام کی مستند کتابوں سے یزید اور معاویہ کے ہولناک اور سنگين جرائم کو برملا کررہے ہیں۔ باخبـر ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ بھی یزیدی اور معاویائی فکر اور سوچ کے طرفدار اور حامی ہیں جو طاقت کے زور پر پاکستانی عوام پر یزیدی اور معاویائی نظریات اور خیالات مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق ہندہ جگر خوارہ کی اولاد یعنی معاویہ اور یزید کے طرفداروں کو پاکستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور صحابہ کرام کی آڑ میں انھیں پاکستان میں فرقہ واریت اور عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں پاکستان سے یزیدی اور معاویائی سوچ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ یزیدی اور معاویائی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔پاکستان کے اہلسنت علماء کھل کر میدان میں آگئے ہیں اور وہ معاویہ کے ظلم و ستم اور معاویہ کے ہاتھوں صحابہ کرام کے قتل عام کو کھل کر بیان کررہے ہیں۔ سنی علماء نے سوشل میڈيا پر جاری اپنی ویڈیوز میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یزید کو یزید بنانے میں معاویہ کا اہم کردار ہے۔ معاویہ نے یزید کی بیعت کرنے پر مسلمانوں کو مجبور کیا ، معاویہ نے حضرت علی علیہ السلام اور خلفاء راشدین کے خلاف سب و شتم کیا ، معاویہ نے حضرت امام حسن (ع) کے ساتھ صلح کا معاہدہ توڑا،  معاویہ نے یزید سے کہا تھا کہ تمہیں تین افراد حضرت امام حسین(ع) ، عبد اللہ بن عمر اور عبداللہ بن زبیر سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ان سے بیعت لینا یا انھیں قتل کردینا ۔ لہذا حضرت امام حسین (ع) کے قتل میں معاویہ براہ راست شریک ہے۔ سنی علماء کا کہنا ہے کہ معاویہ نے حضرت ابوبکر کے بیٹے محمد بن ابو بکر کو شہید کیا آنحضور (ص) کے عظیم المرتبت صحابی حضرت عمار یاسر(ع) کو شہید کیا ، جس کے بارے میں  پیغمبر اسلام (ص)  نے فرمایا تھا کہ عمار یاسر کو باغی گروہ شہید کرےگا اور یہ باغی گروہ جہنمی ہوگا۔ یزید اور معاویہ لوگوں کو جہنم کی طرف دعوت دیں گے جبکہ علی (ع) اور اولاد علی (ع) لوگوں کو جنت کی طرف بلائيں گے۔

News Code 1902721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha