رہبر معظم کا اس سال ملک میں تاریخی اور یادگارعزاداری منعقد کرنے پرعزاداروں کا شکریہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزارت تعلیم کے ڈائریکٹروں اور اعلی اہلکاروں کے 34 ویں اجلاس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا: میں اس سال ملک میں تاریخی اور یادگار عزاداری منعقد کرنے پر حسینی عزاداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزارت تعلیم کے ڈائریکٹروں اور اعلی اہلکاروں کے 34 ویں اجلاس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا: میں اس سال ملک میں تاریخی اور یادگار عزاداری منعقد کرنے پر حسینی عزاداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایرانی عوام کے مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے میڈيکل پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بھی کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہونے دی اور مختلف انداز اور طریقوں سے کربلا والوں کی یاد میں اپنے مذہبی جوش و خروش اور ولولہ کا بھر پور ثبوت دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطباء ، ذاکرین ، مرثیہ خوانوں اور نوحہ خوانوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: میں اہلبیت علیھم السلام اور عاشورا کے ایک مرید کے عنوان سے شکریہ ادا کرتا ہوں ورنہ میری کیا مجال کہ میں شکر ادا کرسکوں۔

News Code 1902654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =