مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالعبادہ یزد میں مذہبی انجمن انصار ولایت کے خادمین اور عزاداروں نے مجلس عزا کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں کفن پہن کر اپنی عقیدت اور وفاداری کا اظہار کیا۔
یہ اقدام ولایت فقیہ اور مرجعیت کے دفاع کے عنوان سے کیا گیا، جس میں عزاداروں نے نہ صرف رہبر معظم انقلاب کی بیعت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ صہیونی سازشوں کے خلاف استقامت کے پیغام کو بھی دنیا تک پہنچایا۔
آپ کا تبصرہ