4 جون، 2005، 7:57 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امام خميني (رہ ) كي سولہويں برسي كے موقع پر فرمايا

امام خميني (رہ)كي حكومت دلوں پر اور انكي ولايت معنوي اور باطني تھي // مشرق وسطي ميں امريكي كارروائياں اسلامي بيداري كے عواقب كے خوف و ہراس كي وجہ سے ہيں // اسلام اور ايران كے دشمن انتخابات ميں ايراني قوم كي بھر پور شركت سے زبردست شكست اٹھائيں گے

امام خميني (رہ)كي حكومت دلوں پر اور انكي ولايت معنوي اور باطني تھي // مشرق وسطي ميں امريكي كارروائياں اسلامي بيداري كے عواقب كے خوف و ہراس كي وجہ سے ہيں // اسلام اور ايران كے دشمن انتخابات ميں ايراني قوم كي بھر پور شركت سے زبردست شكست اٹھائيں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے آج صبح امام خميني (رہ) كے مزار پر انكي سولہويں برسي كے موقع پر لاكھوں عزاداروں اور سوگواروں كے اجتماع ميں امام خميني(رہ) كے سياسي مكتب ميں دين اور دنيا كے صحيح رابطے كي وضاحت كرتے ہوئے امريكہ كي علاقہ ميں حركات كو اسلامي بيداري كے مقابلے ميں منفعلانہ قرار ديااور آنے والے صدارتي انتخاب كي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا كہ امام (رہ) كي برسي كے موقع پر عوام كا يہ شاندار اور عظيم اجتماع رہبر كبير انقلاب اسلامي كے راستے پر گامزن رہنے كے لئے بے مثال عہد و پيمان ہے

مہر خبر رساں ايجنسي كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي ( مدظلہ) نے آج صبح امام خميني (رہ) كے مزار پر انكي سولہويں برسي كے موقع پر لاكھوں عزاداروں اور سوگواروں كے اجتماع ميں امام خميني(رہ) كے سياسي مكتب ميں دين اور دنيا كے صحيح رابطے كي وضاحت كرتے ہوئے فرمايا كہ امام خميني(رہ) ايسے مرد خدا تھے جنھوں نے زخارف دنيا سے پرہيز كر كے اور خدا وند متعال كي ذات پر بھروسہ اور توكل كے ذريعہ تاريخ اور دنيا ميں ايك عظيم انقلاب برپا كرديا امام خميني (رہ) كي حكومت لوگوں كے دلوں پر اور انكي ولايت معنوي اور باطني تھي رہبر معظم نے فرمايا كہ امام خميني نے انبياء عليہم السلام كے راستے پر گامزن رہ كر اپنے عمل و كردار كے ذريعہ معنوي ولايت كے زندہ نمونہ كو پيش كيا اور امت اسلاميہ اور ملت ايران كي نجات كا راستہ امام خميني (رہ) كے راہ و روش پر گامزن رہنے ميں پوشيدہ ہے رہبر معظم نے امريكہ كي علاقہ ميں حركات كو اسلامي بيداري كے مقابلے ميں منفعلانہ قرار ديااور آنے والے صدارتي انتخابات كي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا كہ اسلام اور ايران كے دشمن انتخابات ميں ايراني قوم كي بھر پور شركت سے زبردست شكست اٹھائيں گے

News ID 191394

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha