5 اگست، 2020، 10:12 PM

ہماری ہمدردیاں لبنانی شہریوں کے ساتھ ہیں/ ہم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

ہماری ہمدردیاں لبنانی شہریوں کے ساتھ ہیں/ ہم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کل رات بیروت میں ہونے والے المناک دھماکے پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کل رات بیروت  میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: بیروت کے المناک دھماکے میں لبنانی عوام کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ ہم دردناک حادثہ پر لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم مشکل گھڑی میں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔ اس دردناک حادثہ پر صبر لبنانی عوام کے افتخارات میں سنہری برگ ثابت ہوگا۔

News ID 1902082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha