امریکہ کا آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکہ میں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کے بیان میں غیر ملکی طلبہ کے لیے پالیسی بدلنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل امریکی صدر کورونا وائرس کے دوران غیر ملکیوں کے لیے مختلف اقسام کے ویزا منسوخ کرچکے ہیں۔

امریکی جامعات نے اب تک نئے سیمسٹر کے لیے داخلوں کا اعلان نہیں کیا ہے ، ہارورڈ یونیورسٹی نے بعض شرائط کے ساتھ اگلے تعلیمی سال کے لیے آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ میں گزشتہ تعلیمی سال کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ غیرملکی طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔

News Code 1901824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =