برازیل میں کورونا وائرس سے 80 ہزار 251 افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے 80 ہزار251 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 21 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے 80 ہزار251 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 21 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔ ادھرامریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 834 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار 429 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 19 لاکھ 67 ہزار 606 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 616 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 49 ہزار 989 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha