دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 13 ہزار 354 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 13 ہزار 354 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 34 ہزار 713 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 699 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 89 لاکھ 11 ہزار 341 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =