مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آخر کارکورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے پہلی بار ماسک پہن ہی لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ فوجی اسپتال کے دورے کے موقع پر ماسک پہنا۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی اور طبی اہلکاروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ماسک پہننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں جنوری میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں تیزی سے یہ وبا پھیلی اور اب تک ساڑھے 33 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ