10 جولائی، 2020، 8:20 PM

ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون امریکہ کے لئے مہنگا ثابت ہوگا

ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون امریکہ کے لئے مہنگا ثابت ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور چين کے درمیان تعلقات کے بارے میں غیر ملکی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون امریکہ کے لئے مہنگا ثابت ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران اور چين کے درمیان تعلقات کے بارے میں غیر ملکی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون امریکہ کے لئے مہنگا ثابت ہوگا۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے قومی مفادات پر مشتمل ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مختصر مدت پر مبنی نہیں بلکہ طویل المدت اور اسٹراٹیجک اصولوں پر مبنی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعاون کی سند 25 سالوں پر محیط ہے جو دونوں ممالک کے دوستانہ اور اسٹراٹجیک تعلقات اور تعاون کی مظہر ہے۔ اس اسٹراٹیجک سند پر ابھی دونوں ممالک کے دستخط ہونے باقی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سند ایران کی پارلیمنٹ میں منظور کی جائے گی اور جب اس سند پر دونوں ممالک کے دستخط ہوجائیں گے تو اس وقت اس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا جائےگا۔ موسوی نے کہا کہ ایران اور چین کے اقتصادی تعلقات کے بارے میں مغربی ممالک کے پروپيگنڈے کی کوئی حقیقت نہیں ۔ البتہ چین اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون امریکہ کے لئے مہنگا ثابت ہوگا۔

News Code 1901502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha