مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ کمانڈر خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے الوطیہ میں واقع ترکی کے فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لیبیا میں ترکی کے زیر استعمال الوطیہ فضائی اڈے پرخلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس سے بیس میں موجود ترک فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اس فوجی اڈے پرمئی میں لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترک فوجیوں کی مدد سے قبضہ کیا تھا اور اب یہ ايئر بیس ترک فوجیوں کے استعمال میں تھا۔
لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے مخالف گروپ لیبیا کی نیشنل آرمی کے کمانڈرخلیفہ حفترپر ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام عائد کیا ہے۔ لیبیا میں ترکی لیبیا کی اصل حکومت کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب مخالف گروہ خلیفہ حفتر کی مدد کررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں ہی لیبیا کی حکومت کے مخالف خلیفہ حفتر کےعسکری گروہ کو جدید ترین ہتھیار اور لڑکا طیارے فراہم کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ