15 جون، 2020، 11:37 AM

چین میں ایندھن بھرے ٹینکر میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک

چین میں ایندھن بھرے ٹینکر میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک

چین میں ایندھن بھرے ٹینکر میں دھماکے سے کم ازکم 19 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ایندھن بھرے ٹینکر میں دھماکے سے کم ازکم 19 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایل این جی سے بھرا ایک ٹینکر صوبہ زیجیانگ کے ہائی وے سے گزررہا تھا۔ اس کے بعد جائے وقوع سے آگ، دھوئیں اور گردوغبار کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ دھماکے سے دور دور تک ملبہ گرا جس سے اطراف کے گھروں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امدادی کارکنان اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملات کی تحقیق کی جارہی ہے۔ یہ واقعہ ایک چھوٹے گاؤں کے پاس رونما ہوا ہے  جو ایک شہر وین لینگ کے مضافات میں واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایل این جی سے لبالب بھرے ٹرک میں ایک دھماکہ ہوا اور اس کے بعد وہ ٹرک تیزی سے ایک اور قریبی فیکٹری میں جاگھسا جہاں دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد اطراف کی گاڑیوں، اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

News Code 1900911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha