28 مئی، 2020، 6:18 PM

سعودی عرب کا حج اور عمرہ کو تا اطلاع ثانی معطل رکھنے کا اعلان

سعودی عرب کا حج اور عمرہ کو تا اطلاع  ثانی معطل رکھنے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر حج، عمرہ اور زیارت تا اطلاع ثانی معطل رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر حج، عمرہ اور زیارت تا اطلاع ثانی معطل رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی  وزارت حج نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین غور کر رہے ہیں اور صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اسی حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے گا جب کہ ملک میں معطل ہونے والی معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے تاہم حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی۔ واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز  31 مئی سے ہوگا۔

News Code 1900525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha