25 مئی، 2020، 12:29 PM

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔  پاکستان میں عید الفطر کے دنوں میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سبب ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 37 ہزار 700 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 440 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 17 ہزار482مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 22 ہزار 491 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 367 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 337 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار905 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 398 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار407 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 40 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 592 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 14 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 619 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے7افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 197مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض ہلاک ہوا ہے۔

News Code 1900436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha