پاکستان سے برطانیہ کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان سے برطانیہ کروڑوں روپے مالیت کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ کروڑوں روپے مالیت کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا نے لاہور ائیرپورٹ کارگو جیری شیڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کورونا حفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہور ایئرپورٹ کارگو سے 6 من دس کلو گرام کورونا حفاظتی کنسائنمنٹ لاہور سے برطانیہ کے لیے بک کروائی گئی تھیں۔ سیالکوٹ کی نجی کمپنی نے کورونا میڈیکل کٹس کو فٹ ویئر ظاہر کرکے لندن بجھوانے کی کوشش کی تھی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کلکٹر ایئرپورٹ کسٹم عظمت طاہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم شفاعت علی مرزا نے حفاظتی کٹس قبضے میں لیکر کمپنی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ کلکٹر ایئرپورٹ کسٹم عظمت طاہرہ نے کسٹم عملے کو اس بروقت اقدام پر شاباش دی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فیس ماسک اور حفاظتی کٹس کی بیرون ملک ترسیل پر پابندی ہے۔

News Code 1900339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =