9 مئی، 2020، 11:21 AM

وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک

وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں پاکستانی فوج کے ایک میجر سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جاں بحق  ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

News ID 1900022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha