16 اپریل، 2020، 10:04 AM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132000 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132000 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے بیس لاکھ ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ 32 ہزار افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے بیس لاکھ ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ 32 ہزار افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس میں  سوا چھ لاکھ افراد مبتلا  ہو چکے ہیں جبکہ 27500  سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں آٓج مزید ایک ہزار 539 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں مزید 1438 افراد کورونا سے انتقال کر گئے، برطانیہ میں مزید 761 افراد کی موت ہوئی، اٹلی میں بھی مزید 578 اور اسپین میں مزید 324 افراد ہلاک ہوگئے۔

News Code 1899440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha