اسلام آباد ايئر پورٹ پر امریکی سفارتکارمیں کورونا وائرس کی علامات مثبت

پاکستان کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچنے والے امریکی سفارتکارمیں بھی کورونا وائرس کی علامات مثبت آگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچنے والے امریکی سفارتکارمیں بھی کورونا وائرس کی علامات مثبت آگئی ہیں۔ اطلاعات مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرسنسیئرسیلزنامی امریکی سفارتکارپروازکیو آر 632 پردوحہ سے اسلام آباد پہنچا۔ دوران اسکریننگ امریکی سفارتکارمیں کورونا کی علامات پائی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سفارتکارکو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی ایمبیسی کا عملہ ساتھ لے گیا، سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئیسولیشن سینٹرمیں رکھا جائے گا۔

News Code 1898775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =