4 مارچ، 2020، 12:58 PM

پاکستان کا ترکی کی حمایت کا اعلان

پاکستان کا ترکی کی حمایت کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شام میں ترک فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شام میں ترک فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو ٹیلی فون کرکے ترک فوجیوں کی شام میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے ترک صدر کو اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ شام کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ باخبـر ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی دونوں دہشت گردوں کے حامی ممالک رہے ہیں پاکستان نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے افغانستان میں تباہی مچائی جبکہ ترکی نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے شام میں تباہی مچائی ہے۔ پاکستان یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جنگ میں آج بھی سعودی عرب کا ساتھ دے رہا ہے۔

News Code 1898333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha