22 فروری، 2020، 12:25 PM

ایران میں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے

ایران میں  پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل کل رات مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوگيا ، جو ابھی تک جاری ہے ابتدائی نتائج کے مطابق بعض کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل کل رات مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ  شروع ہوگيا ، جو ابھی تک جاری ہے ابتدائی نتائج کے مطابق بعض کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار میدان میں موجود تھے جن میں بعض کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا ہے اور وہ پارلیمنٹ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت تہران میں بھی گنتی کا عمل جاری ہے ۔ تہران کے انتخابات میں 30 امیداوار کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے جن میں تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف بھی شامل ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مغرب نواز دھڑے کو شکست کا سامنا ہے ۔

News Code 1898042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha