29 جنوری، 2020، 10:20 PM

امریکی ریاست الینوائے میں طیارہ حادثے میں 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست الینوائے میں طیارہ حادثے میں 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سابق میئر سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سابق میئر سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست الینوائے کے علاقے اسپرنگ فیلڈ میں دو انجن والا پائپر ایرو اسٹار مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک پالتو کتا بھی طیارے میں موجود تھا وہ بھی اپنے مالکان کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اسپرنگ فیلڈ کے سابق میئر فرینک ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں اور کتا بھی انہی کی ملکیت تھا جب کہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ طیارے کی ملکیت اور پرواز کی منزل کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

News ID 1897418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha