12 جنوری، 2020، 11:35 AM

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر جعل سازی گرفتار

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر جعل سازی گرفتار

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپنے دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنانے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر حکام کو فون کرنے کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں اسپیشل ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو گرفتار کر لیا ہے، انڈین ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ونگ کمانڈر نے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر گورنر مدھیہ پردیش کو فون کیا اور اپنے ایک دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کی سفارش کی تھی۔

اسپیشل ٹاسک فورس نے ونگ کمانڈر کے دوست ڈاکٹر چندریش کمار شوکلا کو بھی حراست میں لے لیا، ڈاکٹر شوکلا نے امیت شاہ کا پرسنل اسسٹنٹ بن کر گورنر کو فون کیا اور وزیر داخلہ امیت شاہ ظاہر کرکے ونگ کمانڈر کلدیپ سے بات کروائی تھی۔ اسپیشل فورس نے فون نمبرز کے ذریعے دونوں کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ زیر حراست ملزم کوئی اور نہیں انڈین ایئر فورس کا ونگ کمانڈر ہے۔

News Code 1896957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha