7 دسمبر، 2019، 4:11 PM

پاکستان دلدل میں پھنس گیا

پاکستان دلدل میں پھنس گیا

پاکستان میں جماعتِ اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دلدل میں پھنس گیا ہے، 22 کروڑ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے کوڑے برسائے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعتِ اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دلدل میں پھنس گیا ہے، 22 کروڑ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے کوڑے برسائے جا رہے ہیں۔ منصورہ، لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ یوتھ کے نام پر یوتھ سے زیادتی کی گئی، قوم کا اصل سرمایہ برباد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو تبدیلی کے نام پر سبز باغ دکھائے گئے، حکومت کے وزراء نے 15 ماہ میں 4200 پریس کانفرنسیں کی ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ اچھی باتوں سے لوگوں کا درد ختم ہو جائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ ابتدا میں وزیرِ اعظم عمران خان نے جس ٹیم کو منتخب کیا تھا، ہمیں اندازہ تھا کہ اس ٹیم سے مایوسی کہ سوا کچھ نہیں ملنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بیورو کریسی کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے، کرکٹ میں مہارت رکھنے والے وزیرِ اعظم کرکٹ ٹیم ٹھیک نہیں کر سکے۔

News Code 1895998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha