بھارت میں ایک چور نے دکان سے 50 ہزار روپے مالیت کا پیاز چوری کرلیا

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک چور سبزی کی دکان سے پچاس ہزار لاگت کی پیاز اور کچھ لہسن، ادرک چرا کر بھاگ گیا تاہم اس نے وہاں رکھے پیسوں کے باکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک چور سبزی کی دکان سے پچاس ہزار لاگت کی پیاز اور کچھ لہسن، ادرک چرا کر بھاگ گیا تاہم اس نے وہاں رکھے پیسوں کے باکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق دکان کے مالک اکشے داس کے مطابق منگل کی صبح جب وہ دکان پر پہنچا تو وہاں چیزوں کو چاروں طرف بکھرے دیکھا، وہ سمجھ گیا کہ رات میں دکان میں چوری ہوئی ہے۔

دکان کے مالک نےجب پیسوں کے باکس میں اپنے پیسے گنے تو وہ پورے تھے مگر پیاز کی کئی بوریوں سمیت کچھ لہسن اور ادرک بھی دکان سے غائب تھے۔

واضح رہے کہ کلکتہ میں اس وقت پیاز 100 روپے کلو بک رہی ہے جو کہ مہنگی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کے چور بھی پیسے سے زیادہ پیاز کو قیمتی سمجھ رہے ہیں۔

News Code 1895764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =