24 نومبر، 2019، 11:03 AM

تہران میں کل امریکہ اور اس کے حامی شرپسندوں کے خلاف عظیم الشان ریلی نکالی جائےگی

تہران میں کل امریکہ اور اس کے حامی شرپسندوں کے خلاف عظیم الشان ریلی نکالی جائےگی

ایران کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی حالیہ مداخلت اور اس کی طرف سے شرپسندوں کی حمایت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز پیر عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز پیر ایران کے اندرونی معاملات  میں امریکہ کی حالیہ مداخلت اور اس کی طرف سے شرپسندوں کی حمایت کے خلاف عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔ تبلیغات اسلامی کی ہم آہنگ کونسل نے تہران کے عوام کے مختلف طبقات سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے حامی شرپسندوں کے خلاف ہونے والے اس عظیم مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں ۔ اور ایران کے داخلی امور میں امریکہ کی مداخلت کی بھر پور الفاظ میں مذمت کریں۔ اس ریلی کا آغاز امام حسین اسکوائر سے ہوگا اوراس کا اختتام انقلاب اسکوائر پر ہوگا۔

News ID 1895643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha