مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بعض فلسطینی جوان اسرائیل کی ایک فوجی چوکی کو آگ لگا نے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی جوانوں نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون علاقہ میں اسرائیل کی فوجی چیک پوسٹ کو نذر آتش کردیا۔ فلسطینی جوان فوجی چوکی کو آگ لگانے کے بعد غزہ واپس پہنچ گئے۔
فلسطینی جوانوں نے بیت حانون میں اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا دی۔
News ID 1895558
آپ کا تبصرہ