مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور روس کی افواج نے شام کے صوبہ ادلب کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی اور روسی فوج نے ادلب کے مشرق میں واقع اجناد القوقاز دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔ شامی اور روسی فوج کے حملے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ شامی فوج اس آپریشن میں المشیرفہ علاقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

شام اور روس کی افواج نے شام کے صوبہ ادلب کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
News Code 1895539
آپ کا تبصرہ